- فتوی نمبر: 31-385
- تاریخ: 18 اپریل 2026
- عنوانات: عقائد و نظریات > قرآن کریم
استفتاء
جو آیت وظیفہ کے طور پر پڑھی جائے اس کے پڑھنے پر ثواب ملتا ہے یا نہیں؟
وضاحت مطلوب ہے:کون سی آیت کس مقصد کے لیے پڑھنی ہے؟
جوابِ وضاحت: (1)”رب انى لما انزلت الى من خير فقير” نکاح کے لیے۔(2) “یا نا ركونى بردا وسلما على ابراهيم” بخار کے لیے۔(3)”افحسبتم أنما خلقناكم عبثا وانكم الينا لا ترجعون” دفع سحر کے لیے۔ (4) “وان یکاد الذین کفروا لیزلقونک بابصارهم الخ” نظر بد کے لیے۔(5) سورۃ الفاتحہ کسی بھی درود کے لیے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو قرآنی آیت کسی دنیوی مقصد کے لیے پڑھی جائے اس پر اجر و ثواب نہین ملتا ، بلکہ اس میں ثواب کا اعتقاد رکھنا بدعت ہے۔
خطبات حکیم الامت(2/128)میں ہے:
ایک بات عملیات میں قابلِ لحاظ یہ ہے کہ جو عملیات دنیا کے واسطے ہوتے ہیں وہ موجبِ ثواب نہیں ہوتے(یعنی ان کے کرنے میں ثواب نہیں ملتا) ۔ان میں ثواب کا اعتقاد رکھنا بدعت ہے۔
مسائلِ بہشتی زیور(2/462)میں ہے:
جو عملیات دنیا کے واسطے ہوتے ہیں وہ موجبِ ثواب نہیں ہوتے۔ان میں ثواب کا اعتقاد رکھنا بدعت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved