• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حضرت عیسی علیہ السلام کا انجیل میں امت محمدیہ کی تعریف پڑھنا اور اس امت میں شامل ہونے کے لیے دعا کرنا

استفتاء

حضرت عیسی علیہ السلام نے انجیل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف پڑھی اور اللہ جل جلالہ کو عرض کیا ۔اس متعلق جو  مکمل تفصیل  ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کے بارے میں مکمل رہنمائی فرمائیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں متعدد کتب میں یہ بات مذکور ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے بارے میں جانا تو اللہ تعالی سے دعا کی کہ مجھے امت محمدیہ میں شامل فرما دیں تو اللہ تعالی نے حضرت عیسی علیہ السلام کی دعا قبول فرما لی اور ان کو باقی رکھا حتی کہ وہ آخری زمانے میں نازل ہوں گے ۔

نوٹ: مذکورہ بات اگرچہ متعدد کتب  میں مذکور ہے تاہم تلاش کے باوجود ہمیں اس کی سند  نہیں ملی اور محدثین نے اس بات کو حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کی حکمت بیان کرتے ہوئے بغیر سند کے ذکر کیا ہے۔

فتح الباری(2/493) میں ہے :

قال العلماء الحكمة في نزول عيسى دون غيره من الانبياء………وقيل انه دعا الله لما رأى صفة محمد وامته ان يجعله منهم فاستجاب الله دعائه وابقاه حتى ينزل في آخر الزمان مجددا لامر الاسلام

اسی طرح عمدۃ القاری (16/39) میں ہے:

فان قلت ما الحكمة في نزول عيسى والخصوصية به قلت فيه وجوه ……. الثالث لأنه دعى الله لما رأى صفة محمد وامته أن يجعله منهم فاستجاب الله دعائه وأبقاه حيا حتى ينزل في آخر الزمان ويجدد امر الاسلام فيوافق خروج الدجال فيقتله

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved