• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

والدہ، دو بیٹوں اور چار بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک عورت فوت ہوئی  اس عورت کے ورثاء میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں، اس عورت کا شوہر اور اس عورت کے والد  فوت ہوچکے ہیں صرف اس عورت کی والدہ حیات ہے تو اس عورت کو والد کی وراثت میں سے جو مال ملا ہے وہ  کس طرح تقسیم ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل مال کے 48 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 8 حصے (16.66 فیصد) والدہ کو، 10 حصے (20.83 فیصد فی کس) دو بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو اور 5 حصے (10.41 فیصد فی کس) چار بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

6×8=48

والدہ دو بیٹے چار بیٹیاں
6/1 عصبہ
1 5
1×8 5×8
8 40
10+10 5+5+5+5

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved