• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مبیع شاپر میں تولنے کی صورت میں شاپر کا وزن بھی مبیع شمار ہوگا؟

استفتاء

میں گھی بیچتا ہوں اور شاپر میں ڈال کر دیتا ہوں۔ شاپر میں اپنے پیسوں کا خریدتا ہوں اور شاپر کا وزن 0.08گرام ہوتا ہے تو کیا گھی تولتے وقت شاپر کے وزن سمیت تولوں گا  یا شاپر کا وزن علیحدہ کرکے گاہک کو پورا پورا وزن تول کر دوں گا؟ کیونکہ شاپر سمیت تولوں گا تو گاہک کو 0.08 گرام گھی کم جائے گا۔

وضاحت مطلوب ہے: شاپر کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

جواب وضاحت: (1)0.008 گرام اور 0.012گرام

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس قدر قلیل وزن کی کمی  کو عرفاً  گوارہ کیا جاتا ہے اس لیے اگر دوکاندار اور گاہک دونوں اس پر راضی ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

فتاویٰ محمودیہ (24/40) میں ہے:

سوال:    دوکاندار چینی لفافہ میں تول کر دیتا ہے جبکہ لفافہ کی قیمت بھی ہے اور اس کا کچھ وزن بھی ہے اسی وزن کی چینی گاہک کو کم ملتی ہے کیا یہ لینا دینا درست ہے ؟

جواب :لینے دینے والے راضی ہوں تو درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved