- فتوی نمبر: 35-296
- تاریخ: 01 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہوگیا ہے، اس کے ترکہ میں 12 لاکھ روپے ہیں۔ مرحوم کے ورثاء میں بیوی ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ، مرحوم کے والدین فوت ہوچکے ہیں۔ اب یہ رقم ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 32 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 4 حصے (12.5 فیصد ) یعنی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بیوی کو، 14 حصے (43.75 فیصد) یعنی پانچ لاکھ پچیس ہزار روپے بیٹے کو اور 7،7 حصے (21.875 فیصد فی کس) یعنی دو لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو روپے ہر بیٹی کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8×4=32
| بیوی | 1 بیٹا | دو بیٹیاں |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1×4 | 7×4 | |
| 4 | 28 | |
| 14 | 7+7 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved
