- فتوی نمبر: 35-299
- تاریخ: 01 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی تین بیٹیاں حیات ہیں، ایک بیٹی اور بیٹا مرحوم کی زندگی میں فوت ہوگئے تھے ، ایک پوتا اور تین پوتیاں حیات ہیں اور مرحوم کے والدین اور بیوی بھی مرحوم سے پہلے فوت شدہ ہیں۔ ان صاحب کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی کل جائیداد کے45 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 10 حصے (22.22 فیصد فی کس) ہر بیٹی کو، 6 حصے (13.33 فیصد) پوتے کو اور 3 حصے (6.67فیصد فی کس) ہر پوتی کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
3×15=45
| 3 بیٹیاں | ایک پوتا | تین پوتیاں |
| 2/3 | عصبہ | |
| 2 | 1 | |
| 2×15 | 1×15 | |
| 30 | 15 | |
| 10+10+10 | 6 | 3+3+3 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved
