- فتوی نمبر: 35-300
- تاریخ: 01 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک صاحب کا انتقال ہوا، ان کے ورثاء میں ایک بیوہ، ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور والد صاحب حیات ہیں۔ ان کی وراثت شرعی اعتبار سے تقسیم کیسے ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی کل وراثت کے 120 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 15 حصے (12.5 فیصد) بیوہ کو، 34 حصے (28.33 فیصد) بیٹے کو ، 17 حصے (14.16 فیصد فی کس) ہر بیٹی کو اور 20 حصے (16.67 فیصد) والد کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
24×5=120
| بیوہ | والد | بیٹا | تین بیٹیاں |
| 8/1 | 6/1 | عصبہ | |
| 3 | 4 | 17 | |
| 3×5 | 4×5 | 17×5 | |
| 15 | 20 | 85 | |
| 15 | 20 | 34 | 17+17+17 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved
