- فتوی نمبر: 32-276
- تاریخ: 03 جون 2026
- عنوانات: عقائد و نظریات > قرآن کریم
استفتاء
1۔سورۃ الخلع اور سورۃ الحفد کے متعلق کیا تحقیق ہے؟
2۔انہیں مصحف عثمانی میں کیوں نہیں لکھا گیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔سورۃ الخلع سے مراد دعائے قنوت کا پہلا حصہ ہے اور سورۃ الحفد سے دوسرا حصہ مراد ہے اور یہ دونوں نام خلع اور حفد ان میں موجود لفظ نخلع اور نحفد کی وجہ سے ہیں۔ علامہ سیوطیؒ نے “الاتقان” میں نقل کیا ہے کہ سورۃ الخلع اور الحفد کے نام سے دو سورتیں تھیں جن کی تلاوت منسوخ ہوگئی ہے۔
2۔ مصحف عثمانی میں اس لیے نہیں لکھی گئی کیونکہ ان کی تلاوت منسوخ ہوگئی تھی جبکہ مصحف عثمانی میں صرف غیر منسوخ التلاوہ آیات لکھی گئیں تھیں۔
الاتقان فی علوم القرآن (3/85) میں ہے:
قال: الحسين بن المنادي في كتابه” الناسخ والمنسوخ” ومما رفع رسمه من القرآن ولم يرفع من القلوب حفظه سورتا القنوت في الوتر وتسمى سورتي الخلع والحفد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved