• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حضور اکرمﷺ کا فقر کی شکایت کرنے والے صحابی کو نکاح کا حکم دینا

استفتاء

کیافرماتےہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ احادیث کی کتابوں میں اس طرح کی کوئی روایت ملتی ہے کہ آپﷺکی خدمت میں ایک صحابیؓ آئے اور فقر کی شکایت کی تو آپﷺنے ان کو شادی کا حکم دیا، پھر بھی تنگ دستی دور نہ ہوئی پھر انہوں نے دوسری مرتبہ فقر کی شکایت کی تو آپﷺ نے پھر ان کو شادی کا حکم دیا، اور آخرمیں ان کی تنگی دور ہوگئی اس کی پوری تفصیل مطلوب ہے کہ کیاسند کےلحاظ سے یہ روایت صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ روایت ان الفاظ کے ساتھ ہمیں ذخیرہ کتب احادیث میں نہیں ملی البتہ ایک روایت میں صرف اس قدر منقول ہے کہ ایک صحابی نے رسول اللہ ﷺ سے فقر وفاقہ کی شکایت کی تو آپﷺ نے انہیں نکاح کا حکم دیا۔

چنانچہ تاریخ بغداد (373/1) میں ہے:

عن جابر قال جاء رجل الى النبي ﷺيشكو اليه الفاقة فأمره أن يتزوج.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved