• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ازدواجی تعلقات پھیلانے والے کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب کیا ایسی کوئی روایت موجود ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لعنت ہے اس شوہر پر جو بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو پھیلائے، اور لعنت ہے اس بیوی پر جو شوہر کے درمیان ازدواجی تعلقات کو پھیلائے؟

میں نے دوسری روایات دیکھی ہیں، اس خاص روایت کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بات حدیث میں موجود ہے البتہ حدیث میں لعنت  کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ ایسے شخص کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ وہ قیامت کے دن بدترین لوگوں میں سے ہوگا۔

صحیح مسلم (رقم الحدیث:133) میں ہے:

حدثنا عبد الرحمن بن سعد، قال: سمعت أبا سعيد الخدري، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن من أشر الناس عند الله منزلة يوم القيامة، الرجل يفضي إلى امرأته، وتفضي إليه، ‌ثم ‌ينشر ‌سرها»

ترجمہ: حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مرتبے کے اعتبار سے بدترین لوگوں میں سے وہ شخص ہے جو اپنی بیوی سے خلوت کرتا ہے اور بیوی اس سے خلوت کرتی ہے  پھر وہ اس پوشیدہ بات کو لوگوں میں بیان کرتا ہے۔

مرقاۃ المفاتیح (5/2093) میں ہے:

(ثم ينشر) بفتح الياء وضم الشين أي يظهر (سرها) ‌بأن ‌يتكلم ‌للناس ما جرى بينه وبينها قولا وفعلا أو يفشي عيبا من عيوبها أو يذكر من محاسنها ما يجب شرعا أو عرفا سترها. قال ابن الملك: أي أفعال كل من الزوجين وأقوالهما أمانة مودعة عند الآخر فمن أفشى منهما ما كرهه الآخر وأشاعه فقد خانه

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved