• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شوہر کا بیوی کو طلاق کی نیت کے بغیر ” میری طرف سے آج سے تم آزاد ہو” کہنے سے طلاق کا حکم

استفتاء

میرے شوہر نے آج صبح تین مرتبہ کہا کہ” میری طرف  سے  آج سے تم آزاد ہو، جو کرنا ہے کرو” تو کیا طلاق واقع ہوگئی؟

وضاحت مطلوب ہے: شوہر کا رابطہ نمبر  ارسال کریں۔

جواب وضاحت: *******

دارالافتاء کے نمبر سے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ  میں نے غصے میں یہ الفاظ کہے تھے لیکن میری طلاق کی نیت نہیں تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے سابقہ نکاح ختم ہو چکا ہے۔ دوبارہ اکٹھے رہنے کے لیے کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں مہر مقرر کرکے نیا نکاح کرنا ضروری ہے۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں شوہر کے یہ الفاظ کہ ’’میری طرف سے آج سے تم آزاد ہو‘‘ کنایاتِ طلاق کی تیسری قسم میں سے ہیں، جن سے غصے کی حالت میں شوہر کی نیت کے بغیر بھی بیوی کے حق میں طلاق واقع ہو جاتی ہےاور مذکورہ صورت میں چونکہ شوہر نے یہ الفاظ غصے کی حالت میں کہے تھے، اس لیے ان الفاظ سے بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو گئی اور متعدد مرتبہ یہ الفاظ استعمال کرنے سے ’’لا يلحق البائن البائن‘‘ کے اصول کے تحت مزید دوسری یا تیسری طلاق واقع نہیں ہوگی۔

درمختار (4/521) میں ہے:

ونحو ‌اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد

شامی (4/399) میں ہے:

‌والثالث ‌يتوقف ‌عليها في حالة الرضا فقط، ويقع حالة الغضب والمذاكرة بلا نية

شامی (4/531) میں ہے:

(‌لا) ‌يلحق ‌البائن (البائن)

(قوله ‌لا ‌يلحق ‌البائن البائن) المراد بالبائن الذي لا يلحق هو ما كان بلفظ الكناية لأنه هو الذي ليس ظاهرا في إنشاء الطلاق

بدائع الصنائع (3/187) میں ہے:

وأما حكم الطلاق البائن ………. ‌هو ‌نقصان ‌عدد الطلاق، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد

امداد الاحکام(2/610) میں ہے:

اور چوتھا جملہ یہ ہے کہ “وہ میری طرف سے آزاد ہے” اس کنایہ کا حکم در مختار میں  صریح موجود ہے کہ غضب ومذاکرہ میں بدون نیت بھی طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved