• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

مرحومہ زینب   صاحبہ کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے ورثاء میں ایک بیٹا،ایک بیٹی،خاوند ،ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ ان میں وراثت کی تقسیم کس طرح سے ہوگی ؟جبکہ مرحومہ کے والدین مرحومہ کی زندگی میں ہی انتقال کر گئے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحومہ (زینب )  کے کل ترکہ کے چار حصے کیے جائیں گے جن میں سے دو حصے (50 فیصد) مرحومہ  کے بیٹے کو، ایک حصہ (25 فیصد) مرحومہ کی بیٹی کو ، ایک حصہ  (25 فیصد ) مرحومہ کے  خاوند کو ملے گا۔ باقی ایک بھائی اور تین بہنیں محروم رہیں گی۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

4

شوہر1 بیٹا1 بیٹی1 بھائی3 بہنیں
4/1عصبہمحروم
121

السراجی             فی المیراث ( ص:31)میں ہے :

واما للزوج فحالتان: ……… والربع مع الولد أو ولد الابن وإن سفل.

السراجی فی المیراث     ( ص:32 )میں ہے:

وأما لبنات الصلب فأحوال ثلاث:النصف للواحدة، الثلثان للاثنین فصاعدة، ومع الابن للذکرمثل حظ الانثنیین وهو يعصبهن

السراجی فی المیراث (ص:53) میں   ہے:

أما العصبة بنفسه:……….وهم أربعة أصناف :جزء المیت وأصله وجزء أبيه وجزء جده الاقرب فالاقرب.

الدر المختار (10/561) میں ہے:

(‌ويسقط ‌بنو ‌الأعيان) وهم الإخوة والأخوات لأب وأم بثلاثة (بالابن) وابنه وإن سفل (وبالأب) اتفاقا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved