• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نسبی بھائی کی رضاعی بہن اور رضاعی بھائی کی نسبی بہن سے نکاح کا حکم

استفتاء

(1)ایک لڑکا   جس کا نام ظہور احمد ہے اس نے اپنی پھوپھی کا دودھ پیا  تھا۔ اس کی پھوپھی کی ایک بیٹی ہے جس کا  نکاح ظہور کے دوسرے بھائی سے ہم  کرنا چاہتے ہیں ۔ کیا یہ جائز ہے ؟

(2)ظہور کی چھوٹی بہن کا نکاح اسی پھوپھی کے بیٹے سے کرنا چاہتے ہیں    جس کا ظہور نے دودھ پیا ہے البتہ یہ بیٹا اس بیٹے سے چھوٹا ہے جس کے ساتھ ظہور نے دودھ پیا ہے ۔  اس کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)یہ نکاح  کرنا جائز ہے۔

(2) یہ نکاح کرنا  جائز ہے ۔

توجیہ : عورت نے جس بچے کو دودھ پلایا ہے اس بچے کا نکاح اس دودھ پلانے والی کی بیٹیوں سے نہیں ہو سکتا، البتہ اس بچے کے بھائی کا  ہو سکتا ہے۔اسی طرح اس عورت کے بیٹوں کا نکاح اس  دودھ پینے والے بچے کی بہنوں سے بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ان میں کوئی رضاعت کا رشتہ نہیں   ہے ۔

فتاوی شامی (4/398)میں ہے :

(و تحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية و بالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً و بهما و هو ظاهر

ہندیہ (1/343) میں ہے:

وتحل أخت اخيه رضاعا.

امداد الاحکام (2/844)میں ہے:

جو لڑکا کسی عورت کا دودھ پیتا ہے اس کی اولاد پر وہی حرام ہوتا ہے۔ اس لڑکے کا دوسرا بھائی جس نے دودھ نہیں پیا اس دودھ پلانے والی کی لڑکیوں پر حرام نہ ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved