- فتوی نمبر: 37-131
- تاریخ: 11 نومبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
زید کا انتقال ہوا مرحوم کی وفات کے وقت دو بیویاں زندہ تھیں اور ایک ماموں کا بیٹا زندہ تھا اور مرحوم کے دادا خالد کے چچا (بکر) کے تین پڑپوتے زندہ تھے جبکہ مرحوم زید کے والدین مرحوم کی وفات سے پہلے فوت ہو گئے تھے اور مرحوم کے بھائی بہنیں بھی مرحوم سے پہلے وفات پا گئے تھے اور بھائی بہن کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی اور مرحوم کی اپنی اولاد بھی نہیں تھی اور مرحوم کے دادا اور چچا بھی مرحوم کی وفات کے وقت زندہ نہیں تھے۔ اب سوال یہ ہے کہ مرحوم کے وارث کون کون بنیں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی دونوں بیویاں اور خالد کےچچا کے تین پڑپوتے وارث بنیں گے لہٰذا کل ترکہ کے 8 حصے کیے جائیں گے جن میں سےایک، ایک حصہ (12.5 فیصد فی کس) مرحوم کی ہر ایک بیوی کو اور دو،دو حصے (25 فیصد فی کس) مرحوم کے دادا کے چچا کے ہر ایک پڑ پوتے کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
4×2=8
| دو بیویاں | 3دادا کے چچا کے پڑپوتے |
| ربع | عصبہ |
| 1 | 3 |
| 1×2 | 3×2 |
| 2 | 6 |
| 1+1 | 2+2+2 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved