• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسائل بہشتی زیور کی عبارت ” جس خون میں پاکی کی کم سے کم مدت سے بھی کم تر وقفہ ہو” پر اعتراض کا جواب

استفتاء

مسائل بہشتی زیور(1/106)  میں  استحاضہ کی صورتوں  کے بیان میں ہے:

9۔”جس خون میں پاکی کی کم سے کم مدت سے بھی کم تر وقفہ ہو”

اس صورت نمبر (۹) میں  یہ اشكال  ہے کہ اگر ایک عورت ایک دن حیض آنے کے بعد پانچ دن پاک رہی پھر حیض آگیا تو کیا اس صورت میں بھی یہ استحاضہ ہوگا  کیونکہ اس صورت میں بھی پاکی کی کم سے کم مدت (15 دن)  سے بھی کم تر وقفہ ہے تو کیا مسائل بہشتی زیور کی یہی عبارت درست ہے یا اس میں  کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسائل  بہشتی  زیور کی  مذکورہ عبارت درست ہے اس میں کچھ تبدیلی کی ضرورت نہیں ۔

توجیہ: مسائل بہشتی زیور کی عبارت میں مذکور صورت  نمبر (۹)  چونکہ عام نہیں ہے بلکہ اس سے مراد وہ صورت ہے  جس میں حیض کی عادت گزرنے کے بعد پاکی کی کم سے کم مدت (پندرہ دن) گزرنے سے پہلے دوبارہ خون آئے  اور یہ خون دس دن سے متجاوز ہوجائے  تو یہ دوبارہ آنے والا خون استحاضہ ہوگا نہ کہ حیض،  اس لیے کہ اس خون میں پاکی کی کم سے کم مدت (پندرہ دن) سے کم تر وقفہ ہے اس لیے اس عبارت میں کچھ تبدیلی کی ضرورت نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved