• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دن تاریخ کے موقع پر لڑکے والوں سے لڑکی والوں کا رقم لینا جائز ہے؟ اور حق مہر کی رقم لڑکی کے والدین استعمال کرسکتے ہیں؟

استفتاء

ہمارے علاقے  میں رواج ہے کہ جب لڑکے والے شادی کی تاریخ لینے آتے ہیں تو   رشتے دار لڑکے والوں سے کہتے ہیں کہ لڑکی والوں کو کتنی رقم دینی ہے؟ لڑکے والے اپنی خوشی سے جتنی رقم دے دیں لڑکی والے لے لیتے ہیں پھر اس سے لڑکی کی ضرورت کی چیزیں اور کچھ ضرورت کا  سامان خرید لیتے ہیں، لڑکی والوں کے لئے آسانی ہو جاتی ہے، پہلے یہ رقم 30 یا 40 ہزار ہوتی تھی اب تقریبا 80 ہزار سے ایک لاکھ تک ہوتی ہے،  یہ رقم لے کر بچی کو فروخت کرنا مقصد نہیں ہوتا بلکہ جہیز کا سامان لینے کے لیےیہ رقم لی جاتی ہے، پوچھنا یہ تھا کہ:

(1)کیا لڑکی والوں کا یہ رقم لینا جائز ہے؟

(2) جہیز کا سامان خریدنے کے بعد اگر کچھ رقم بچ جائے تو لڑکی کے    ماں باپ استعمال کر سکتے ہیں؟

(3) کیا لڑکی کے حق مہر کی رقم لڑکی کے ماں باپ استعمال کر سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)مذکورہ صورت میں  لڑکی والوں کا لڑکے والوں سے یہ رقم لینا اور  اس سے جہیز وغیرہ کا سامان خریدنا جائز ہے۔

(2)بقیہ رقم لڑکی کا حق ہے لہذااگر لڑکی کے ماں باپ  نے اس رقم کے عوض بیٹی کو کچھ سامان اپنی طرف سے دیا ہو اور سامان کی مالیت اس بقیہ رقم کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو ان کے لیے یہ بقیہ رقم استعمال کرنا جائز ہے اور اگر انہوں نے اپنی طرف سے اس  بقیہ رقم کے عوض اپنی طرف سے سامان نہ دیا ہو یا دیا ہو لیکن اس سامان کی مالیت اس  بقیہ رقم سے کم ہو تو ان کے لیے بقیہ رقم استعمال کرنا  جائز نہیں، البتہ اگر  بیٹی  استعمال کرنے کی اجازت دے اور غالب گمان یہ ہو کہ بیٹی دلی رضامندی سے کسی دباؤ کے بغیر اجازت دے رہی ہے تو استعمال کرنے کی گنجائش ہے تاہم  بیٹی کی اجازت کے باوجود بھی استعمال نہ کریں بلکہ بیٹی کو واپس کر دیں تو زیادہ بہتر ہے ۔

(3)  حق مہر کی رقم  لڑکی کا حق ہے  لہذا اس کا جواب  بھی وہی ہے جو نمبر 2 میں ذکر کیا گیا ہے۔

تو جیہ :مذکورہ صورت میں لڑکے والوں سے لڑکی والے جو رقم لیتے ہیں وہ مہر کا حصہ ہے کیونکہ سائل کے علاقے میں اس کا عرف ہے اور  کچھ چیزیں عرف کی وجہ سے مہر کا حصہ ہوتی ہیں اس لیے المعروف کالمشروط کے قاعدے کے تحت  اگرچہ ان کے مہر ہونے کی تصریح نہیں کی جاتی  تب بھی وہ مہر کا حصہ ہوتی ہیں اور مہر لڑکی کا حق ہوتا ہے، باقی رہا، لڑکی کے والدین کا مہر اپنے پاس رکھنا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اولا تو اس رقم سے لڑکی کو جہیز کا سامان  دیاجاتا ہےکیونکہ لڑکی کے والدین   کا اپنی ذاتی رقم سے جہیز خرید کر دینا ضروری نہیں ، مہرکی  رقم سے بھی خرید کر دیا جا سکتا ہے اس کے بعد بھی کچھ رقم بچ جائے تو اس کا استعمال کرنا لڑکی کی اجازت پر موقوف ہوگا کیونکہ کسی مسلمان کا مال اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا جائزنہیں۔

شامی (4/ 264) میں ہے:

ونظير ‌ما ‌في ‌الخانية ما هو معروف بين الناس في زماننا من أن البكر لها أشياء زائدة على المهر: منها ما يدفع قبل الدخول كدراهم للنقش والحمام وثوب يسمى لفافة الكتاب وأثواب أخر يرسلها الزوج ليدفعها أهل الزوجة إلى القابلة وبلانة الحمام ونحوها. ومنها ما يدفع بعد الدخول كالإزار والخف والمكعب وأثواب الحمام، وهذه مألوفة معروفة بمنزلة المشروط عرفا؛ حتى لو أراد الزوج أن لا يدفع ذلك يشترط نفيه وقت العقد أو يسمي في مقابلته دراهم معلومة يضمها إلى المهر المسمى في العقد، وقد سئل عنها في الخيرية فأجاب بما حاصله أن المقرر في الكتب من أن المعروف كالمشروط يوجب إلحاق ما ذكر بالمشروط، وإن علم قدره لزم كالمهر وإلا وجب مهر المثل لفساد التسمية إن ذكر أنه من المهر، وإن ذكر على سبيل العدة فهو غير لازم بالكلية، والذي يظهر الأخير، وما في الخانية صريح فيه ثم ذكر عبارة الخانية المارة وما تقدم من اعتراضه على البحر:

وأنت خبير بأن هذه المذكورات تعتبر في العرف على وجه اللزوم على أنها من جملة المهر، غير أن المهر منه ما يصرح بكونه مهرا ومنه ما يسكت عنه بناء على أنه معروف لا بد من تسليمه، بدليل أنه عند عدم إرادة تسليمه لا بد من اشتراط نفيه أو تسمية ما يقابله كما مر، فهو بمنزلة المشروط لفظا فلا يصح جعله عدة وتبرعا، وكون كلام الخانية صريحا فيه قد علمت ما يناقضه وينافيه. وقد رأيت في الملتقط التصريح بلزومه كما قلنا حيث ذكر في مسألة منع المرأة نفسها حتى تقبض المهر فقال: ثم إن شرط لها شيئا معلوما من المهر معجلا فأوفاها ذلك ليس لها أن تمنع نفسها، وكذلك المشروط عادة كالخف والمكعب وديباج اللفافة ودراهم السكر على ما هو عادة أهل سمرقند، وإن شرطوا أن لا يدفع شيء من ذلك لا يجب، وإن سكتوا لا يجب إلا من صدق العرف من غير تردد في الإعطاء لمثلها من مثله وللعرف الضعيف لا يلحق المسكوت عنه بالمشروط. اهـ. ثم رأيت المصنف أفتى به في فتاويه وحاصله أن ذلك إن صرح باشتراطه لزم تسليمه، وكذا إن سكت عنه وكان العرف به مشهورا معلوما عند الزوج. ولا يخفى أن هذا لو كان تبرعا وعدة لم يكن لها منع نفسها لقبضه ولا المطالبة به

فتح القدير (3/ 263) میں ہے:

«وإنما يملك الأب قبض الصداق برضاها دلالةولهذا لا يملك مع نهيها.

(قوله وإنما يملك إلخ) يعني أن العادة جرت بقبض الآباء أصدقة الأبكار ليجهزوهن بها مع أموال أنفسهم من غير معارضة البنات في ذلك لآبائهن، ولاستحياء البنات من المطالبة والاقتضاء فكان الإذن منهن ثابتا دلالة نظرا إلى ما ذكرنا فعن ذلك يبرأ الزوج بالدفع إليه إلا أن يوجد نهيها صريحا؛ لأن الدلالة لا تعتبر مع الصريح بخلاف متعلقها.

الموسوعۃ الفقہیہ (16/ 166) میں ہے:

«ذهب جمهور الفقهاء إلى أنه لا يجب على المرأة أن تتجهز بمهرها أو بشيء منه، وعلى الزوج أن يعد لها المنزل بكل ما يحتاج إليه ليكون سكنا شرعيا لائقا بهما. وإذا تجهزت بنفسها أو جهزها ذووها فالجهاز ملك لها خاص بها.

السنن الكبرى  للبیہقی (6/ 166 ) میں ہے:

أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ:لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ

مجلۃ الاحکام (ص27) میں ہے:

لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved