• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مرحوم کی صرف حقیقی بہن حیات ہو تو وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟

استفتاء

ایک شخص (غیر شادی شدہ) کا انتقال ہوا،  مرحوم کے والدین، دادا، دادی کا انتقال مرحوم سے پہلے  ہوچکا ہے ،  مرحوم کے دو   بھائی تھے  جو بے اولاد  تھے ان کا بھی انتقال  مرحوم سے پہلے ہوچکا ہے   اور دو  چچا  تھے ان کا  بھی انتقال مرحوم سے پہلے   ہوچکا ہے، مرحوم کے والد کے چچا  نہیں  تھے، دادا کا کوئی بھائی نہیں تھا ، چچاؤں کی بیٹیاں تھیں، بیٹے نہیں تھے، مرحوم کی ایک  حقیقی بہن، ایک پھوپھی اور دو چچا زاد بہنیں  حیات  ہیں۔ ۔ سوال یہ ہے کہ مرحوم کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

وضاحت مطلوب ہے: سائل کا سوال سے کیا تعلق ہے؟

جواب وضاحت: سائل  مرحوم کی پھوپھی کا بیٹا ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت  میں کل ترکہ مرحوم کی سگی بہن کو ملے گا،  پھوپھی اور چچا زاد بہنوں کو ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا کیونکہ سگی بہن ذوی الفروض میں سے ہے جبکہ چچا زاد بہنیں اور پھوپھی ذوی الارحام میں سے  ہیں  ذوی الفروض کی موجودگی میں  ذوی الارحام کو میراث نہیں ملتی۔

شامی (6/791) میں ہے:

‌‌‌باب ‌توريث ذوي الأرحام (هو كل قريب ليس بذي سهم ولا عصبة) ……. فهم أربعة أصناف جزء الميت، ثم أصله ثم جزء أبويه ثم جزء جديه أو جدتيه (و) حينئذ (يقدم) جزء الميت وهم (أولاد البنات وأولاد بنات الابن) وإن سفلوا …… (ثم) أصله وهم (الجد الفاسد والجدات الفاسدات) وإن علوا  (ثم) جزء أبويه وهم (أولاد الأخوات) ……. (ثم) جزء جديه أو جدتيه وهم (الأخوال والخالات والأعمام لأم والعمات وبنات الأعمام وأولاد هؤلاء

ہندیہ (6/457) میں ہے:

(الباب العاشر في ذوي الأرحام) وذوو الأرحام كل قريب ‌ليس ‌بذي ‌سهم ولا عصبة وهم كالعصبات من انفرد منهم أخذ جميع المال ……….. وإنما يرث ذوو الأرحام إذا لم يكن أحد من أصحاب الفرائض ممن يرد عليه ولم يكن عصبة

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved