• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پر دم کر کے افطار کرنا ہر بیماری سے شفاء ہے؟

استفتاء

ہر بیماری کے لئے شفا :

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جبریل علیہ السلام نے مجھے ایک ایسی دوا بتائی جو ہر ایک بیماری کے لئے شفا ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ نسخہ میں نے لوح محفوظ سے حاصل کیا ہے (نسخہ یہ ہےکہ ) کسی صاف برتن میں بارش کا وہ پانی لیں جو چھت (یا پرنالہ ) میں نہ بہا ہو ، پھر اس پانی پر ستر 70 مرتبہ سورۃ فاتحہ 70 مرتبہ آیت الکرسی 70 مرتبہ سورۃ اخلاص 70 مرتبہ سورۃ فلق 70 مرتبہ سورۃ الناس اور ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ و حدہ لاشریک لہ ، لہ الملک و لہ الحمد یحیی و یمیت وھو حیّ لایموت بیدہ الخیر و ھو علی کل شیء قدیر ۔ پڑھیں ، پھر سات دن روزہ رکھیں اور افطار اسی پانی سے کریں ۔ (جامع الاصول فی احادیث الرسول ج 7 ص 632)

کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ حدیث جامع الاصول فی احادیث الرسول (7/530 رقم الحدیث 5655) میں موجودہےتاہم ہمیں اس کی سند نہیں ملی اورجب تک سند نہ ملے اس متعلق کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved