• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پہلے مرد کے فوت ہونے کے بعد دوسرے، تیسرے مرد سے شادی کرنے والی عورت جنت  میں کس مرد کے ساتھ رہے گی؟

استفتاء

ایک مسلمان عورت کا پہلا شوہر فوت ہو گیا۔  پھر اس عورت نے دوسرے مرد سے شادی کر لی۔ دوسرے سے طلاق ہوگئی۔ پھر تیسرے مرد سے شادی کر لی۔ پوچھنا یہ ہے کہ جنت میں یہ عورت کس مرد کے ساتھ بیوی کی حیثیت سے رہے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی عورت جس کا خاوند فوت ہوگیا اور اس نے دوسری و تیسری شادی کر لی،  آیا کہ یہ عورت جنت میں کون سے مرد کو ملے گی اس بارے میں تین قول ہیں:

  • جس کو اخلاق کے لحاظ سے پسند کرے گی جنت میں اسی کو ملے گی۔
  • جس کے نکاح میں ہوگی اسی کو ملے گی۔
  • یا اس کو اختیار دیا جائے گا کہ جس کے ساتھ رہنا چاہے رہے۔

مجمع الزوائد(8/44)

وعن أنس قال: قالت أم حبيبة: يا رسول الله، المرأة يكون لها زوجان ثم تموت فتدخل الجنة هي وزوجاها لأيهما تكون للأول أو للآخر؟ قال: "تخير أحسنهما خلقاً كان معها في الدنيا يكون زوجها في الجنة، يا أم حبيبة ذهب حسن الخلق بخير الدنيا والآخرة”

سنن البيهقي الكبرى – (7 / 69)

عن حذيفة رضي الله عنه : أنه قال لامرأته إن شئت أن تكوني زوجتي في الجنة فلا تزوجي بعدي فإن المرأة في الجنة لأخر أزواجها في الدنيا فلذلك حرم الله على أزواج النبي صلى الله عليه و سلم أن ينكحن بعده لأنهن أزواجه في الجنة

فتاویٰ محمودیہ(1/692)

سوال:        کسی عورت نے دنیا میں پانچ ، چھ شوہر کیے تو وہ کون سے شوہر کو ملے گی اور اپنی بیبیاں اپنے ہی شوہر کو مليں گی یا دوسروں کو؟

جواب:        جس نے دنیا میں کئی شوہر کیے تھے تو بعض کہتے ہیں کہ  ان میں سے جس کو پسند کرے، اسی کو ملے گی اور بعض کہتے ہیں اخیر والے شوہر کو ملے گی۔

فی الغرائب

واختلف الناس في المرأة التي يکون لها زوجان في الدنيا لا يهما في الآخرة قيل تکون لا خيرهما و قيل تخير فتختار ايهما شاءت انتهي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved