• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد میں اونچی آواز سے تلاوت کاحکم

استفتاء

مسجد میں بہت سے لوگ اونچی آواز سے تلاوت کر رہے ہوتے ہیں اور کچھ نماز بھی پڑھ رہے ہوتے ہیں تو ان کی نماز میں خلل آتا ہے اس کے لیے کیا حکم ہے؟ تلاوت کرنے والوں کے لئے  اور نماز پڑھنے والوں کے لئے؟  اچھی طرح سمجھا دیں تاکہ میں آگے بھی بہت اچھے طریقے سے پہنچا سکوں۔

وضاحت مطلوب ہے کہ آگے کس طریقے سے بات  پہنچانا چاہتے ہیں؟

جواب ضاحت مطلب کہ جو میرے ساتھ ہیں ان سب کو بتا سکوں، ان کی اور اپنی اصلاح کروں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تلاوت کرنے والوں کو چاہیےکہ اتنی آواز سے تلاوت نہ کریں جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل آئے اور اپنی نماز پڑھنے والے حضرات کو بھی چاہیے کہ ایسی جگہ نماز ادا کریں جہاں آواز خلل انداز نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved