- فتوی نمبر: 6-28
- تاریخ: 15 اپریل 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
دورانِ عدت اور بعد از عدت عورت اور بچوں کے نان و نفقہ و رہائش کیا خاوند کی جائیداد سے ملے گی یا کہ نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت اور بچوں کا خرچ شوہر کی جائیداد سے نہیں ملے گا البتہ عدت کے دوران رہائش ملے گی اور عدت اس گھر میں پورا کرے گی جس میں وہ شوہر کے ساتھ رہتی تھی۔
(لا) تجب النفقة بأنواعها (لمعتدة موت مطلقاً) و لو حاملاً. (در مختار: 5/ 342)
(و تعتدان) أي معتدة طلاق و موت (في بيت وجبت فيه) و لا يخرجان منه. (در مختار: 5/ 229)
© Copyright 2024, All Rights Reserved