• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

اجیر مشترک

استفتاء

الف: سرکاری ضرویات کے لیے کارڈیکس کلینک کے باقاعدہ اکاؤنٹس مرتب ہوتے ہیں اور بقاعدہ ان کی فائلیں بھی بنتی ہیں، مگر یہ کام  کارڈیکس ہسپتال کا اکاؤنٹنٹ ان کو کر کے دیتا ہے اور اس اکاؤنٹنٹ کی آدھی تنخواہ ے کارڈیکس کلینک دیتا ہے۔ روزانہ کے کھاتے تو یہی استقبال پر مرتب ہورہے ہیں۔

ب: اسی طرح کے کارڈیکس کلینک اور کارڈیکس ہسپتال کے معاملات کو مثلاً کھاتوں کی ترتیب ٹیکس کے لیے مشاورت وغیرہ وغیرہ کے لیے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے باقاعدہ معاہدہ ہے۔  ہر ماہ اس کو طے شدہ فیس دی جاتی ہے جس میں سے آدھی کارڈیکس  کلینک دیتا ہے اور وہ اپنی مشاورت باقاعدہ ان کو فراہم کرتا ہے۔ کیا ان مذکورہ بالا امور میں کوئی شرعی قباحت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

الف: جائز ہے۔ گویا اکاؤنٹنٹ کو دونوں نے اپنے اپنے کاموں کے لیے علیحدہ علیحدہ اجرت پررکھا ہے۔

ب: چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ جس کو ہر ماہ ایک طے شدہ فیس دی جاتی ہے اجیر مشترک کے حکم میں ہو کر دونوں اداروں کا کام کرسکتا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved