- فتوی نمبر: 17-348
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت
استفتاء
4۔عورت کا اپنے جسم پر سیفٹی کااستعمال کیسا ہے ؟چونکہ سیفٹی کے استعمال کے بعد جسم پرموٹے اورگھنے یعنی مردوں جیسے بال نکل آتے ہیں تو ایسی چیز استعمال کرنا جس سے بعد میں مردوں جیسی مشابہت ہوجائے ،عورت کے لیے کیسا ہے؟توبرائے مہربانی ان مسائل کاتفصیل سے جواب تحریر فرمادیں
وضاحت مطلوب ہے:جسم کے کس حصے پرسیفٹی کا استعمال کرنا ہے؟
جواب وضاحت:زیرناف اورزیر بغل بالوں پراستعمال کرنا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
4۔عورت کے لیےزیر ناف یا زیربغل بالوں کی صفائی کےلیے سیفٹی استعمال کرنا جائز ہے۔ تاہم احتیاط کرے تو اچھی بات ہے ،باقی مردوں کےساتھ مشابہت کی بات بےمحل ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved