• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

بار بار سحری کا اعلان

استفتاء

رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں اگر مسجد کے اسپیکر سے لمحہ بہ لمحہ عوام الناس کو بیدار کرنے کے لیے اعلانات کیے جائیں تو کیا یہ اعلانات کرنا جائز ہیں؟ اور اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً نعت یا حمد وغیرہ پڑھنا بھی جائز ہے کہ نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صرف ایک دفعہ اعلان کر سکتے ہیں مثلاً ایک گھنٹہ پہلے یا سائرن بجا سکتے ہیں، بار بار اعلان کرنا سنت کے خلاف ہے، اسی طرح اس وقت لاؤڈ اسپیکر پر کچھ پڑھنا بھی جائز نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved