- فتوی نمبر: 5-111
- تاریخ: 08 جولائی 2012
استفتاء
ایسا بھی ہوتا ہے کہ***آٹوز پر ٹیوننگ کے دوران گاہک کی موٹر سائیکل سے پٹرول نکالا، جس سے پرزے دھوتے ہیں اور *** آٹوز کی کوشش ہوتی ہے کہ بقدر ضرورت ہی پٹرول نکالا جائے لیکن کبھی بھولے سے بقایا پٹرول واپس ہونے سے رہ جاتا ہے۔ تو اب کیا کریں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ بقایا پٹرول*** آٹوز کے پاس امانت ہے اور اس شخص کو واپس کرنا پڑے گا۔ اگر اس شخص سے رابطہ نہ ہو رہا ہو تو ایک آدھ دن انتظار کر کے اس پٹرول کی قیمت کے بقدر مالک کی طرف سے صدقہ کردیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved