- فتوی نمبر: 16-204
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر بچی نے ایسے کپڑے پہنے ہوں جس میں گڑ یا کی تصویر تقریبا سات انچ بڑی بنی ہوئی ہو جسے زمین پر رکھ کر دیکھا جائے تو نقوش واضح ہو ں،ایسی بچی اگر نماز میں نمازی کے پاس بیٹھی ہو تو نماز ہو جاتی ہے کیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
في الهنديه (1/231):
ويكره أن يصلي وبين يديه أو فوق رأسه أو على يمينه أو على يساره أو في ثوبه تصاوير..
مسائل بہشتی زیور (ج۱، ص۲۰۵، ۲۰۶) میں ہے:
اگر تصویر سر کے اوپر ہو یعنی چھت میں تصویر بنی ہوئی ہو یا آگے کی طرف کو ہو یا دائیں بائیں طرف ہو یا پیچھے کی طرف ہو تو نماز مکروہ ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved