- فتوی نمبر: 6-318
- تاریخ: 04 اپریل 2014
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
میرا بھائی ****کو فوت ہوا۔ ایک بیوی، ایک نا بالغ لڑکا اور والدہ کے علاوہ 4 بھائی اور 3 بہنیں موجود ہیں۔ اس کی وراثت جو وہ چھوڑ گیا ہے، کیسے شریعت کے مطابق تقسیم کی جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ترکہ کے کل 24 حصے کر کے بیوی کو 3 حصے ماں کو 4 حصے اور بیٹے کو 17 حصے ملیں گے۔ بھائی اور بہنیں محروم رہیں گے۔ صورت تقسیم درج ذیل ہے:
24 خاوند
ماں بیوی بیٹا 4 بھائی 3 بہنیں
6/1 8/1 عصبہ محروم محروم
4 3 17 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved