- فتوی نمبر: 3-294
- تاریخ: 15 اکتوبر 2010
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مسمی ** فوت ہو کر بیوہ، 8 لڑکیاں، 5 حقیقی بھائی، 3 حقیقی بہنیں، 2 پدری بہنیں زندہ وارث چھوڑے ہیں۔ از روئے شرع متوفی مذکور کی جائیداد کیسے تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جائیداد کے کل 312 حصے بنا کر ان میں 39 حصے بیوہ کو، 26۔ 26 حصے ہر ایک لڑکی کو 10۔ 10 ہر ایک حقیقی بھائی کو اور 5۔ 5 حصے ہر ایک حقیقی بہن کو دیں ۔ جبکہ 2 پدری بہنیں محروم رہینگی۔ صورت تقسیم یہ ہے:
24×13=312 ****
بیوہ 8 لڑکیاں 5 حقیقی بھائی 3 حقیقی بہنیں 2 پدری بہنیں
1/8 2/8 باقی محروم
3×13 16×13 5×13
39 208 65
39حصے بیوہ کو، 26 حصے ہر ایک بیٹی کو، 10 حصے ہر ایک حقیقی بھائی کو ، 5 حصے ایک حقیقی بہن کو ملیں گے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved