- فتوی نمبر: 4-27
- تاریخ: 08 مئی 2011
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوا ہے اس کے ورثاء میں تین سگی بہنیں، ایک باپ شریک بہن اور دو باپ شریک بھائی اور ایک چچا اور ایک تایا ہیں اور تین پھوپھیاں ہیں۔ وراثت کی شرعی تقسیم کس طرح ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کل ترکہ کے 45 حصے کریں اور ہر سگی بہن کو 10 حصے، باپ شریک بہن کو 3 حصے اور ہر علاتی بھائی کو 6 حصے ملیں گے۔ باقی محروم رہیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
3×15=45
3**بہن** بہن 2 علاتی بھائی چچا تایا پھوپھیاں
15×2 15×1 محروم محروم محروم
30 15
10+10+10 3 6+6 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved