• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

بھنویں بنانا جائز نہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بھنویں(eyebrows) کی اوپر سے دھاگے سے(shape) بنانا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز نہیں۔

فتح الباری (11/575) میں ہے:

قال الطبري لا يجوز للمراه تغيير شيئ من خلقتها التى خلقها الله تعالى عليها بزيادة او نقص لالتماس الحسن لا لزوج ولا لغيره كمن تكون مقرونة الحاجبين فتزيل ما بينها توهم البلج او عكسه

فى الشامية(9/455)

ذكره فى الاختيار أيضاً وفى المغرب النمص نتف الشعر او منه المنماص ،المنقاش ولعله محمول على ما فعلته لتتزين الاجانب…….الا ان يحمل على مالا ضرورة اليه

احسن الفتاوی (8/75)میں ہے:

الجواب:عورت کے لئے چہرے کے بال صاف کرنا جائز ہے اور اگر داڑھی اور مونچھ کے بال نکل آئیں تو ان کا ازالہ مستحب ہے نامصہ  اور متنمصہ کا مورد یہ ہےکہ ابرو کے اطراف سے بال اکھاڑ کر باریک دھاری بنائی جائے

كما يدل عليه التعليل بتغيير خلق الله

ابرو بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق کرنا جائز ہے غرض یہ کہ تزیین مستحب ہے اور ازالہ عیب کا استحباب نسبتاً زیادہ موکد ہے اور تلبیس اور تغییر خلق ناجائز ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved