- فتوی نمبر: 25-371
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
بازار میں ’’بون چائنہ‘‘ کے نام سے کراکری کے برتن ملتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں ’’بون‘‘ یعنی ہڈیوں کی راکھ ملائی جاتی ہے، چونکہ یہ کراکری چائنہ سے آتی ہے، اس لئے نہ معلوم اس میں کن جانوروں کی ہڈیوں کی راکھ ڈالی جاتی ہے۔ حلال جانوروں کی راکھ ڈالی جاتی ہے یا حرام جانوروں کی اور یہ بھی نہیں پتا کہ حلال جانوروں کو ذبح بھی کیا جاتا ہے یا نہیں؟
تو کیا ’’بون چائنہ‘‘ کے برتنوں میں چائے، کھانا وغیرہ ڈالا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کہیں ان میں ڈالنے سے کھانے کی چیزیں ناپاک تو نہیں ہونگی؟
مزید وضاحت: ’’بون چائنہ‘‘ کراکری میں 50% تک پورسیلین (ایک مخصوص مٹی) بھی مکس ہوتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
راکھ ہر جانور کی پاک ہے خواہ حلال جانور کی ہو یا حرام جانور کی، اسے ذبح کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو۔ لہٰذا ’’بون چائنہ‘‘ کے برتنوں میں چائے، کھانا وغیرہ ڈالنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved