- فتوی نمبر: 17-385
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں کیک بنانے کی کلاس پڑھاتی ہوں بعد میں اگر طلبہ/طالبات سالگرہ یا انیورسری (شادی کی سالگرہ) کے کیک تیار کریں تو کیا ان کو سکھانے کی وجہ سے میری پکڑ تو نہیں ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عام کيک بنانے کاطریقہ سکھانے میں کچھ حرج نہیں چاہے بعد میں طلبہ وطالبات اپنے اس ہنر سے سالگرہ کاکیک بنائیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی فعل ہوگا جس میں آپ کی پکڑنہیں اوراگر آپ انہیں سالگرہ کاکیک بنانا سکھاتی ہیں اورسالگرہ کیک صرف سالگرہ میں ہی استعمال ہوتا ہے تو اس سے احتیاط کریں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved