- فتوی نمبر: 9-7
- تاریخ: 11 مئی 2016
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
محترم المقام مفتی صاحب!
مندرجہ ذیل مسئلے میں شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں۔ میرے چار بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے مرنے کے بعد میری جائیداد اور وراثت ان میں کس طرح تقسیم ہو گی؟ یہ وضاحت فرما دی جائے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شریعت کی رُو سے آپ کی کل متروکہ جائیداد کے دس حصے کیے جائیں گے۔ جن میں سے 2-2 حصے ہر بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔
یعنی اگر جائیداد کو سو روپیہ فرض کیا جائے تو 20% ہر بیٹے کو 10% ہر بیٹی کو ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
10
بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی
2 2 2 2 1 1
نوٹ: یہ تقسیم اس وقت ہے جب مورث کے وفات کے وقت یہ تمام ورثاء زندہ ہوں۔ اگر ان میں سے کوئی وارث فوت ہو جائے تو یہ تقسیم نہیں چلی گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved