• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیمیکل کی واپسی اور اس کے وزن کی صورت حال

استفتاء

*** Samz (کیمیکل بنانے والی کمپنی) کے ایک عرصے سے ڈیلر ہیں۔ یہ کمپنی اسلام آباد میں ہے۔ کمپنی اسلام آباد سے اپنا مال لاہور بھیجتی ہے۔ ابھی تک کبھی مال واپس کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی، البتہ ایک چیز جو عموماً سامنے آتی ہے۔ وہ یہ کہ Samzکمپنی کے مال کے وزن میں فرق ہوتا ہے یہ عام طور پر 15KG کہتے ہیں لیکن کبھی کم بھی محسوس ہوتا ہے اور یہ بات لیبر نے بھی محسوس کی تھی کہ اس کے وزن میں فرق ہے۔ ابھی تک کبھی باقاعدہ وزن کر کے دیکھا نہیں ہے۔ آئندہ کے لیے ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس کا وزن چیک کیا کریں گے۔ اگر کمپنی سے منگوائے گئے سامان کے وزن میں کمی بیشی ہو تو اس صورت میں سامان واپس یا تبدیل کروانے کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

منگوائے گئے سامان کے وزن میں کمی بیشی ہو تو بعض صورتوں میں سامان واپس کرنے یا تبدیل کرنے کا اختیار تو ہوتا ہے۔ لیکن مذکورہ صورت میں آسانی اسی میں ہے کہ آپس کی رضا مندی سے کم آنے کی صورت قیمت میں بھی کمی کر دی جائے اور زیادہ آنے کی صورت میں قیمت میں بھی اضافہ کر دیا جائے۔

(١) ردالمحتار: (٤/٥٤٢)

قال الشامي: قوله (أخذ الأقل بحصة أو فسخ)، أطلق في تخییره عند النقصان في المثل، و ذکر له في البحر قیدین: الأول عدم قبضه کل المبیع أو بعضه، فإن قبض الکل لا یخیر کما في الخانیة یعني بل یرجع في النقصان………………… واللّٰه تعالیٰ أعلم بالصواب

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved