• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کورل ڈرا کے ٹٹوریل بنا کر فروخت کرنا

استفتاء

کورل ڈرا ایک گرافکس ڈیزائنگ سوفٹ ویئر ہے۔ مجھے اس میں کافی مہارت حاصل ہے، میں اس کے ویڈیو کورس بنا کر فروخت کرنا چاہتا ہوں۔

میں ایک ویب سائٹ بناوں گا *** اس پر یہ کورس رکھ دوں گا، پھر اس کی فیس بک پر پبلسٹی کروں گا۔ یعنی یہ کورس 4500 روپے کا ہے، اس سے آپ کورل ڈرا سیکھ سکتے ہیں۔ ہر سٹوڈنٹ کو الگ کورس خریدنا ہو گا یعنی ایک بار خریدنے پر یہ کورس صرف ایک سٹوڈنٹ ہی استعمال کر سکتا ہے۔یہ لائف ٹائم کمائی کا ایک طریقہ ہے یعنی ایک بار محنت کر کے کورس بنا لو، اس کے لیے سٹوڈنٹ ڈھونڈ کر بیچتے رہو۔

اس کو حاصل کرنے والے سٹوڈنٹ اس سے پروگرام سیکھیں گے اور پھر کام کریں گے۔ اس میں جائز کام بھی ہوں گے اور ناجائز بھی ، ان کی ذمہ داری مجھ پر تو نہیں ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کورس ترتیب دینا اور اسے لوگوں کو فروخت کرنا درست ہے۔ اور اگر کوئی اسٹوڈنٹ اس کو غلط استعمال کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری خود اس اسٹوڈنٹ پر ہو گی۔ آپ پر نہ ہو گی۔

نوٹ: کورس کی ترتیب میں جاندار کی تصویر اور ویڈیو سے اجتناب کیا جائے۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved