- تاریخ: 11 جون 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
عرض ہے کہ ایک بندہ ** 102 سال کی عمر میں فوت ہوا، اپنے ورثاء میں اس نے دو بیٹے، 6 بیٹیاں چھوڑی ہیں، اور وراثت میں 8 لاکھ روپے اور 4-4 مرلے کے دو مکان چھوڑے ہیں، (جن میں دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں)۔ برائے مہرابانی ہمیں تقسیم وراثت کا شرعی طریقہ بتلا دیجیے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل رقم اور دونوں مکانوں کی قیمت کو ملا کر 10 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے ہر بیٹے کو 2-2 حصے، اور ہر بیٹی کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
10
2 بیٹے 6 بیٹیاں
2+2 1+1+1+1+1+1 فقط و اللہ تعالٰی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved