استفتاء
عورتوں کا بالوں یعنی سر کے بالوں کو لمبا کرنے کی غرض سے جو بال دو منہ ہو جاتے ہیں ان کو کاٹنا اور ایسے ہی نیچے سے ایک انگل کے پورے کے مطابق کاٹنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو بال جہاں سے دو منہ ہوں وہاں سے کاٹ سکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم