• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دکان کے سامنے فٹ پاتھ کی جگہ کسی کو کرایہ پر دینا

استفتاء

مین فرنٹ پر دکان ہے۔ فٹ پاتھ کے آگے سڑک ہے، اور فرنٹ کی دکان کرائے پر لے رکھی ہے۔ کیا دکاندار آگے سڑک پر اپنی دکان کے آگے کرائے پر اڈہ دے سکتا ہے؟ اور  باقاعدہ ماہانہ کرایہ لے سکتا ہے؟ جبکہ مارکیٹ کے صدر نے بھی کچھ سڑک کی جگہ پر اڈے لگوانے کی گنجائش دے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ مزید یہ ہے کہ جس کو اڈہ دیا ہے، وہ ایک آدمی کو روزانہ کے اعتبار سے 50 روپے کے بھی دیتے ہیں، جو کہ کارپوریشن کے دفتر میں ملازمین کو کچھ دیتا ہے، اور باقی اپنے پاس  رکھتا ہے، تاکہ کارپوریشن والے اڈوں کے  پھٹے اور ریڑھیاں وغیرہ اٹھا کر نہ لے جائیں۔ جبکہ ٹریفک والے بھی اتنی جگہ سے اڈے نہیں اٹھواتے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اپنی دکان کے آگے سڑک پر کسی کو جگہ کرائے پر دینا اور کرایہ لینا جائز نہیں۔ کیونکہ سڑک کی جگہ اس دکاندار کی یا کسی مخصوص آدمی کی ملکیت نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved