- فتوی نمبر: 3-210
- تاریخ: 11 جون 2010
استفتاء
میڈیکل سٹور والے نے زائد المیعاد دوائی بیچ دی اور مریض اس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا یا اس کو ضرر لاحق ہوگیا تو میڈیکل سٹور والے پر ضمان واجب ہوگا یا نہیں؟ میڈیکل سٹور والے کے تعمد اور خطا سے فرق آئے گا؟ اگر اس پر ضمان آتا ہے تو شبہ یہ ہے کہ وہ تو مباشر نہیں، مباشر تو مریض یا اس کا ولی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر زائد المیعاد دوا ایسی ہو کہ زائد مدت گذرنے پر وہ مضر اور مہلک بن گئی ہو اور سٹور والے نے اسے فروخت کیا ہو اور مریض اس کے استعمال سے ہلاک ہوگیا ہو تو وہ اس طرح سے اس پر ماخوذ ہوگا کہ اس نے مریض کو دوا کے دھوکے میں زہر دیا ہے۔ لہذا اس پر تعزیر آئے گی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved