• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فیس بک اورواٹس ایپ پر مارکیٹنگ کرکے کمیشن لینا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میری رہائش لاہور میں ہے میرا ایک دوست ہے جس کا سیالکوٹ میں شاپنگ سنٹر ہے وہ مجھے کہتا ہے کہ آپ میری اشیاکی فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے مارکیٹنگ کیا کریں ۔اگر کوئی کسٹمر آرڈر دیتا ہے تو شاپنگ سنٹر والا چیز ڈائر یکٹ کسٹمر کو بھیج کر اس سے پیسے منگوالے گا اور مجھے آرڈر لے کردینے کا کمیشن دے گا۔ کیا اس طرح کام کرناشرعی لحاظ سے جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

آپ کن چیزوں کی مارکیٹنگ کریں گے؟کسٹمر آپ کو آرڈر دے گا یابراہ راست کمپنی کو ؟

جواب وضاحت :

وہ دوست واٹس ایپ میں چیزوں کی ڈیٹیل اور قیمت اور سیل کی صورت میں میرا کمیشن بتا دیتا ہے اس کے بعد میں اس کی اپنے واٹس ایپ گروپ اور فیس بک گروپ میں ایڈ لگا دوں گا کسٹمر مجھے آرڈر دے گا تو میں اس دوست کو کسٹمر کاایڈریس،نام اور موبائل نمبر بتائوں گا جس ایڈریس پر وہ چیز بھیج کر پیسے منگوائے گا اور مجھے کمیشن دے دے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ معاملہ میں سائل کی حیثیت دلال (بروکر)کی ہے لہذا مذکورہ معاملہ درست ہے بشرطیکہ کسی ناجائز چیز کاکاروبار نہ ہو اور کمیشن پہلے سے طے ہو

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved