• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فرض روزہ کی قضاء کی نیت اور نفلی روزے کی نیت کب تک کرسکتے ہیں؟

استفتاء

فرض روزہ کی قضاء کی نیت اور نفلی روزے کی نیت کب تک کرسکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فرض روزہ کی قضاء میں رات کے وقت سے نیت کا ہونا ضروری ہے جبکہ نفلی روزہ میں دوپہر سے پون گھنٹہ قبل تک نیت کر لینے سے روزہ ہو جاتا ہے ،بشرطیکہ کچھ کھایا پیا نہ ہو ۔

چنانچہ ہدایہ 1/95 میں ہے :

والضرب الثانی الکفارة فلایجوز الا بنیة من اللیل.

الشامیۃ3/393 میں ہے:

والنفل بنیة من اللیل الی الضحوة الکبری وقال تحت قوله الی الضحوة الکبری المراد بها نصف النهار الشرعی ، والنها ر الشرعی من استطارة الضوء فی افق المشرق الی غروب الشمس

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved