• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حالت احرام میں مچھر مارنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے احرام کی حالت میں اپنے احرام کو بھولتے ہوئے ایک مچھر مار دیا   اس کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حالت احرام میں مچھر کو مارنا جائز ہے،اور اس کو  مارنے سے کوئی جزا نہیں آتی۔

فتاوی شامی میں ہے:

ولا شيء بقتل غراب….. و بعوض ونمل …(659/3)

بدائع میں ہے:

ولا بأس بقتل البرغوث والبعوض…. لأنه ا لیست بصید لانعدام التوحش والامتناع ألا تری أنها تطلب الإنسان مع امتناعه منها وقد روي عن عمر رضی الله عنه أنه کان یقرد بعیره و هو محرم ولأن هذه الأشیاء من المؤذیات المبتدئة بالأذی غالباً فالتحقت بالمؤذیات المنصوص علیها من الحیة والعقرب وغیرهما. (426/2)

و قال:

و أما غیر المأکول فنوعان نوع یکون مؤذیاً طبعاً مبتدئاً بالأذی غالباً….. أما الذي یبتدئ بالأذی غالباً فللمحرم أن یقتله ولا شيء علیه …… وعلة الإباحة فیها هي الابتداء بالأذی و العدو علی الناس غالباً. (428/2) ………………………….. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved