• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

حفاظتی ٹیکے لگوانے کا حکم

استفتاء

میں امریکہ میں رہتا ہوں، میں وہاں پڑھنے کے لیے گیا ہوں، میرا وہاں پڑھنے کا عرصہ پانچ سال ہے، میرا وہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، اب اس کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا مرحلہ پیش آیا ہے، امریکہ میں اصول یہ ہے کہ اگر حفاظتی ٹیکے نہ لگے ہوں تو سکول میں داخلہ نہیں دیتے، لیکن ہم نے اپنے بیٹے کو سکول میں نہیں پڑھوانا، ہم اس کو پاکستان میں آ کر پڑھوائیں گے، اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں کہ اس کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں یا نہ لگوائیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بعض مجتہدین کے نزدیک تداوی بالحرام یعنی حرام سے علاج کرنا جائز ہے۔ حفاظتی ٹیکے لگوانا بھی علاج کا ایک حصہ ہے کیونکہ اس سے بیماری سے بچاؤ ہوتا ہے، شرعی نقطۂ نظر سے حفاظتی  ٹیکے لگوانے اور نہ لگوانے دونوں کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved