• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جائیداد، پنشن، کمیٹیوں کی تقسیم

استفتاء

ہمارے والد صاحب وفات پا گئے ہیں ۔ ان کی اہلیہ، 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں (شادی شدہ ہیں ) ۔مرحوم کی ملکیت میں زیر استعمال اشیاء اور نقدی اور کمیٹی اور پنشن اور جائداد ہیں ان کے بارے میں اور لین دین کے بارے میں شرعی احکام کیا ہیں۔

۱ ۔ جائداد میں ایک مکان ہے جس میں ان کی بیوی اور دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں ۔

۲ ۔ کمیٹی کی تفصیل : 3 کمیٹیاں ہیں جن میں سے ایک لے لی ہے ،دو باقی ہیں ۔ جو لے لی ہے اس کی ادائیگی باقی ہے باقی دونوں لی نہیں اور ادائیگی چل رہی ہے۔

۳ ۔ ان کی پنشن کا کیا مصرف ہو گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱ ۔ اس مکان میں تمام ورثاء کا انکے شرعی حصوں کے بقدر، حصہ ہے۔

۲ ۔ جو کمیٹی لے لی ہے یہ مرحوم نے اپنی زندگی میں لے لی تھی اور مرحوم کی وفات پر اس میں سے کچھ رقم باقی تھی یا مرحوم کی وفات کے بعد لی ہے تو اس رقم میں سب ورثاء کا اپنے شرعی حصوں کے بقدر، حصہ ہے۔اور اس کمیٹی کی جو ادائیگیاں باقی ہیں وہ ادائیگیاں بھی سب ورثاء پر انکے شرعی حصوں کے بقدر آئیں گی۔

اور جو کمیٹیاں باقی ہیں انکی جتنی رقم مرحوم کی وفات سے پہلے جمع ہو گئی تھیں اس رقم میں سب ورثاء کا اپنے شرعی حصوں کےبقدر حصہ ہے۔

۳ ۔  پنشن  مرحوم کی اہلیہ  کا حق ہے ۔باقی اہلیہ کے علاوہ بھی کسی کا اس میں حق ہے یا نہیں ؟ تو اس کے بارے میں متعلقہ ادارے سے  تفصیلات معلوم کی جائیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved