• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کاسمیٹک کا کاروبار کرنے کاحکم

استفتاء

حضرت مفتی صاحب! کیا کاسمیٹک (گفٹ، پرفیوم، مستورات سے متعلق سامان وغیرہ) کا کام درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کاسمیٹک کا کام بہت وسیع ہے اس میں  کچھ چیزوں  کا بیچنا جائز ہے اور کچھ چیزوں  کا بیچنا جائز نہیں ۔ اس لیے عمومی حکم لگانا مشکل ہے۔ ہاں  اگر آپ کاسمیٹک کے کاموں  اور فروخت ہونے والی چیزوں  کی ایک فہرست مہیا کر دیں  تو ہر ایک تفصیلی حکم بتا دیا جائے گا۔ (ان شاء اللہ)آپ نے جو چیزیں  ذکر کی ہیں  ان میں  سے گفٹ آئٹم میں  اگر کوئی ناجائز چیز شامل نہیں  جیسے تصویر، میوزک، یا کافروں  کے مذہبی شعار وغیرہ تو ایسے گفٹ آئٹم کا بیچنا جائز ہے۔ پرفیوم کا فروخت کرنا بھی جائز ہے، اور مستورات سے متعلق سامان کا بیچنا بھی جائز ہے تاہم اس میں  حیا کے تقاضوں  کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved