• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

خواب کی تعبیر

استفتاء

الف: مجھے اپنے خواب کی تعبیر پوچھنی تھی کہ ’’میں خواب میں اکثر زندہ لوگوں کو مرا ہوا دیکھتی ہوں، اکثر گھر کے  افراد میں سے، کبھی خود کو اور کبھی اپنی کلاس کی دوستوں کو۔ ‘‘

ب: اور ایک یہ بات بھی کہ میرے دل میں ایک وہم سا ہے کہ جب دل زور سے دھڑکتا ہے ایسا وہم سا ہوتا ہے کہ جو زیادہ مجھ سے قریب ہے اس کو کچھ ہو نہ جائے، کئی  بار ایسے ہوتا ہے ۔ اور جو ڈر میرے اندر بیٹھ جائے وہ جاتا نہیں ہے اور اکثر ان سب وجوہات میں میرا دل کرتا ہے کہ بہت رؤں، لیکن سبب کوئی بھی نہیں ہوتا، اکثر بیمار رہتی ہوں، سر میں درد رہتا ہے۔ بس یہی وہم رہتا ہے کہ کسی نہ کسی کو کچھ ہو جائے گا یہ تب سے جب میں مدرسہ میں دورہ حدیث کی طالبہ تھی اور اس دوران ہماری کلاس کی ایک طالبہ وفات پاگئی تھی تب سے بس ایسا وہم دل میں بیٹھ گیا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

الف: خواب کی تعبیر کا ہمیں علم نہیں۔ البتہ اتنا ہے کہ جب کبھی آپ کوئی گھبراہٹ یا پریشانی کا خواب دیکھیں تو آنکھ کھلنے پر دعا کریں کہ یا اللہ اس خواب میں اگر کوئی خیر کی بات ہے تو وہ نصیب فرما اور اگر کوئی شر کی بات ہے تو اس سے حفاظت فرما۔

ب: وہم کے لیے ’’لا حول و لا قوة إلا بالله‘‘ كثرت سے پڑھتی رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved