• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

ماں کی زیادتی پر صبر کریں

استفتاء

ماں نے کسی بات سے ناراض ہو کر بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کیا اور اسکی داڑھی پکڑ کر نوچی،یہ کس درجہ کا گناہ ہے ؟ کیا ماں کے حقوق اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور اس بات کی وضاحت بھی فرمادیں کہ اگر بیٹے نے اس عمل پر ماں کو معاف کر دیا ہوا ہے ۔ نیز یہ کہ ماں کی یہ بات سن کر بیٹے کی بیوی کو بہت دکھ ہوا اور غصہ آیا کیا اس( بیوی) کا یہ عمل جائز ہے ؟ جبکہ خاوند کا کہنا ہے کہ میرا اور ماں کا معاملہ ہے اگر کوئی بات ہے بھی تو میں ماں کو معاف کر چکا ہوں جبکہ بیوی کا کہنا ہے کہ یہ تو سنت کی توہین ہے ۔ آپ کی والدہ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔

ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ نوجوان کو داڑھی رکھنے پر ماں سمیت سب خاندان والوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ماں نے مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا تھا جس پر نوجوان کو تین دن گھر سے باہر رہنا پڑا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بصورتِ مسئلہ ماں نے اگر زیادتی بھی کی ہے تو صبر کریں اور ان کیلئے دعا کریں ۔بیوی اپنے کام سے کام رکھے ،ماں کے بارے میں توہین سنت کی باتیں نہ کرے اس کو کسی نے حاکم نہیں بنایا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved