- فتوی نمبر: 26-316
- تاریخ: 30 جون 2026
- عنوانات: عقائد و نظریات > اسلامی عقائد
استفتاء
مومنین کی روحیں ہر شب جمعہ،روز عید،روز عاشورہ،اور شب برات کو اپنے گھر آکر باہر کھڑی رہتی ہیں اور ہر روح غمناک بلند آواز سے ندا کرتی ہے کہ اے میرے گھر والو،میری اولاد،میرے قرابت دارو! صدقہ کرکے ہم پر مہربانی کرو۔
یہ بات صحیح ہے یا غلط؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ارواح مومنین کا شب جمعہ وغیرہ کو اپنے گھر آنا قرآن و احادیث سےثابت نہیں ہے۔
فتاوٰی رشیدیہ(ص:284)میں ہے:
ارواح مومنین کا شب جمعہ وغیرہ کو اپنے گھرمیں آنا کہیں ثابت نہیں ہوا ۔یہ روایات واہیہ ہیں۔ اس پر عقیدہ کرنا ہرگز نہیں چاہیے فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ کتبہ الراجی رحمۃ ربہ رشید احمد گنگوہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved