• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ملازم کا کمپنی کی طر ف سے علاج کی سہولت استعمال کرنا

استفتاء

میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ۔میری کمپنی مجھے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ میڈیکل انشورنس کے نام پر میڈیکل کی سہولت بھی دیتی ہے ۔اس کے عوض ہم سے کوئی رقم نہیں کاٹی جاتی بلکہ یہ کمپنی کی طرف سے مفت سہولت ہے ۔ہماری کمپنی کا آگے کسی انشورنس کمپنی سے معاہدہ ہے ۔کیا میں یہ سہولت لے سکتاہوں؟

تنقیح:کمپنی والے ہم سے اس مد میں کوئی رقم نہیں کاٹتے،ہم کسی بھی جگہ سے علاج کروالیتے ہیں اور اس کی رسید دفتر والوں کو دیتے ہیں جس کے بعد دفتر والے متعلقہ کمپنی سے رقم وصول کرکے ہمیں ادا کردیتے ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب آپ اپنی کمپنی سے علاج کی سہولت حاصل کرتے ہیں انشورنس کمپنی سے خود رقم  وصول نہیں کرتے تو آپ کے لیے کمپنی سے علاج کی سہولت حاصل کرنا جائز ہے ،کمپنی والے یہ سہولت کس مد سے مہیا کرتے ہیں یہ ان کا معاملہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved