- فتوی نمبر: 4-107
- تاریخ: 31 مئی 2011
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
ہمارے ملازم مارکیٹنگ کے لیے مختلف جگہوں پر جاکر ایک تو وہ لیبارٹری کا تعارف کرواتا ہے جن کو پہلے سے تعارف ہو ان کو یاد دہانی ہوجاتی ہے کہ کارڈیکس کلینک میں بھی معیاری ٹیسٹوں کا اہتمام ہے۔نیز کوئی چھوٹا سا ہدیہ مثلاً قلم ، کیلنڈر وغیرہ بھی دے دیتے ہیں جو پرانے جاننے والے ہیں ان کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ آپ کے مستحق مریض کو حسب سابق تخفیف شدہ ریٹ پر ٹیسٹ بھی کر دیں گے۔ آیا اس طرح مارکیٹنگ کرنے میں شرعاً کوئی حرج ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مارکیٹنگ کے لیے مندرجہ بالا صورتیں اختیار کرنا جائز ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved